ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

راولپنڈی میں جلسے پر جماعت اسلامی کی قیادت پر مقدمہ

راولپنڈی لیاقت باغ میں جلسہ منعقد کرکے کورونا ایس او پیز کیخلاف ورزی پر جماعت اسلامی کی مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اتوار کے روز مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا جلسہ منعقد کرنے پر راولپنڈی کی انتظامیہ نے ایکشن لے لیا۔

کورونا وائرس کی  ایس او پیز کی خلاف ورزی وبائی امراض اور ساؤنڈ ایکٹ پنجاب کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوۓ جلسہ میں ٹینٹ اور کرسیاں فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کردیا  گیا ہے۔

ایف آئی آر میں نائب امیر جماعت اسلامی راولپنڈی رضا احمد شاہ کو جلسہ کی اجازت نہ دینے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.