ہفتہ 10؍رمضان المبارک 1444ھ یکم؍اپریل 2023ء

ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی 5 روپے بڑھا دی گئی

حکومت نے ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی 5 روپے بڑھا دی۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی 50 روپے فی لیٹر تک ہوگئی۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی50 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 15 اپریل تک برقرار رہیں گی۔

پیٹرول پر لیوی پہلے ہی 50 روپے فی لیٹر کی شرح سے عائد ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی 13 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 2 روپے 83 پیسے فی لیٹر کی شرح سے عائد ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 10، 10 روپے کمی کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.