ہفتہ 10؍رمضان المبارک 1444ھ یکم؍اپریل 2023ء

کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز کی روانگی میں تاخیر، مسافر پریشان

سیرین ایئر لائن کی کراچی سے مدینہ منورہ کی پرواز کی روانگی میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے کے باعث مسافر پریشان ہوگئے۔

پرواز ای آر 911 کے مسافروں کو جہاز میں بٹھا کر آف لوڈ کر دیا گیا۔ ایک مسافر کا کہنا ہے کہ 290 مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ کے لاؤنج میں بٹھا دیا گیا ہے۔

پرواز کو رات ساڑھے 8 بجے کراچی سے مدینہ کے لیے روانہ ہونا تھا۔ تکنیکی خرابی کا کہہ کر مسافروں کو کل صبح روانگی کا کہا جا رہا ہے۔

مسافروں نے نماز تراویح جناح ٹرمینل پر ہی ادا کرلی، مسافروں کے لیے ایئر لائن کی جانب سے کھانے کا بندوبست کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.