جمعہ 9؍رمضان المبارک 1444ھ31؍مارچ 2023ء

عدالتی بل نواز شریف کو این آر او دینے کی بھونڈی کوشش ہے، پرویز الہٰی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حکومتی بل نواز شریف کو ایک اور این آر او دینے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہے۔

صدر پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ قوم عدلیہ کی آزادی پر کوئی قدغن برداشت نہیں کرے گی۔

سابق اراکین قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ نواز شریف جب بھی واپس آئیں گے، سیدھا جیل جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتی، شہباز شریف سمیت پوری پی ڈی ایم سپریم کورٹ کو آئین کی پاس داری سے روکنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر آئین کی تشریح کا اختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.