مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جب آر ٹی ایس بیٹھا تو کسی نے کوئی سوموٹو نہیں لیا، عدالت کو اس کیس کا فیصلہ کرنے کی جلدی کیا تھی؟
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ نے اجتماعی سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بیانیے سے بالکل فرق پڑ رہا ہے، مریم نواز کے بیانیے کے اثرات پارلیمنٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔
انہوںے نے کہا کہ متنازع فیصلے کے نتیجے میں انتخابات بھی متنازع ہوگئے ہیں، عمران خان تین الیکشن لڑچکے ہیں، ٹیرین کوئی کل تو پیدا نہیں ہوئی۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سب گناہ کیے، ہمیں تو ناکردہ گناہوں کی سزا دی گئی، ہمیں انصاف کیوں نہیں مل رہا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ سوموٹو کا اختیار ذوالفقار بھٹو اور نواز شریف کو دی گئی غلط سزا تو ٹھیک نہ کرسکا۔
Comments are closed.