کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس کی گاڑی میں سوار کتے کی سیر کرتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو پر ردعمل آگیا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گزشتہ روز سرکاری گاڑی میں سوار کتے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج گونرہاوَس کی گاڑی کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں بتایا جارہا ہے کہ گورنر ہاوَس کی گاڑی میں کتے کو گھمایا جارہا ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ ویڈیو جاری کرکے انتہائی غیر سنجیدہ حرکت کی گئی لیکن اصل میں گاڑی میں میری بیٹی اور اہلیہ موجود تھیں۔
PTi k governer k kutto k maze dikhaty hoe
Shame on you Imran Ismail Protocol na lene wale ki government ma kutty bhi protocol ma ghum rhy ab Wazere Azam se kia Shikwa karna apka bhi haq hn
VIP movement for one of the pets of PTI@TaimurTapur#NayaPakistan pic.twitter.com/2yu6MmiJFsSyed shoaib mardan shah (@Syeedshoaib110) January 27, 2021
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے وڈیو پیغام میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ فیملی کی گاڑی کی ویڈیو بنا کرانتہائی بری حرکت کی گئی جبکہ گاڑی کے آگے پولیس موبائل سیکیورٹی کے تحت تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گورنر ہاؤس کی ایک گاڑی میں کتے کے سیر کرنے کی وڈیو وائرل ہوئی تھی جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) January 27, 2021
The post گاڑی میں سوار کتے کی وڈیو پر گورنر سندھ کا ردعمل آگیا appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.