بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے پر سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے شاداب خان کو مبارکباد دی ہے۔
واضح رہے کہ شاداب خان نے شاہد آفریدی کا ہی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑا تھا۔
اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے تحریر کیا کہ "مبارک شاداب، آپ نے میرا ریکارڈ توڑ دیا۔”
انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ "آپ بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں، آپ کی مزید کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔”
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات پاکستان نے زبردست کامیابی حاصل کی، خوشی ہوئی کہ احسان اللّہ اور صائم ایوب نے اپنا ٹیلنٹ دکھایا۔
Comments are closed.