منگل 6؍رمضان المبارک 1444ھ28؍مارچ 2023ء

ججز کے اختلافی نوٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ججز کے اختلافی نوٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف آزاد عدلیہ چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ایسی خاتون کو ترجمان لگایا ہے جو کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایسے ترجمان لگانے سے پارٹی کا حشر کیا ہوتا ہے سب کو معلوم ہے۔

دوسری جانب حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرِ سماعت انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی آج فریق بننے کی درخواست دائر کریں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.