کراچی منتقلی کے لیے کراچی پولیس کی 4 رکنی ٹیم نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو لاہور سے اپنی حراست میں لے لیا۔
تفتیشی حکام نے کہا ہے کہ 4 رکنی ٹیم میں ایس آئی او اور 3 پولیس اہلکار شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حسان نیازی کو تفتیش کے بعد کل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حسان نیازی کے خلاف جمشید کوارٹر تھانے میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے خلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔
گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے حسان نیازی کو کراچی لے جانے کے لیے 2 روز کا راہداری ریمانڈ منظور کیا تھا۔
Comments are closed.