جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

امریکا میں ایک بار پھر سرکاری عہدیداران اور عمارتوں پر حملے کا خدشہ

امریکا میں ایک مرتبہ پھر نئے منتخب عہدیداران پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے حملے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

غیر ملکی ذرایع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت واشنگٹن میں قائم سرکاری عمارتوں، تنصیبات اور نئے منتخب عہدیداران پر حکومت مخالف انتہا پسندوں کی جانب سے حملے کا خدشہ ہے۔

محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے واشنگٹن میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کا خدشہ آئندہ چند ماہ تک برقرار رہ سکتا ہے۔

رواں ماہ 6 جنوری کو جوبائیڈن کی جیت کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی سیاسی مرکز کیپیٹل ہل کے اندر داخل ہوئے تھے۔ حامیوں کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی جب کہ تشدد کے واقعے میں 5 افراد ہلاک بھی ہوئے۔

The post امریکا میں ایک بار پھر سرکاری عہدیداران اور عمارتوں پر حملے کا خدشہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.