گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ عید کے بعد گورنر ہاؤس میں 50 ہزار لوگوں کو آئی ٹی کورسز کرائے جائیں گے، پہلے مرحلے میں خواتین کو کورسز کرائیں گے۔
کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری برنس روڈ کی فوڈ اسٹریٹ پر قائم ریسٹورنٹ میں سحری کرنے کے لیے فیملی اور دوستوں کے ہمراہ پہنچے اور جیو نیوز سے خصوصی گفتگو بھی کی۔
اس موقع پر انہوں نے گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز کرانے کا بڑا اعلان کیا۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جہاں جاتا ہوں سوشل میڈیا پر بتاتا ہوں تاکہ لوگوں کی مجھ تک رسائی آسان ہو۔
انہوں نے کہا کہ لوگ اسٹریٹ کرائم، مہنگائی سے پریشان ہیں، باغات کے مالکان فروٹ مہنگا دے رہے ہیں، میں ان سے بھی بات کروں گا، لوگوں کے مسائل پر میں نے سندھ حکومت کو بھی خط لکھا ہے۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ لوگ بہت پریشان ہیں گھروں میں پانی تک نہیں آرہا، سندھ حکومت کو دوبارہ خط لکھا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ عید کے بعد گورنر ہاؤس میں 50 ہزار لوگوں کو آئی ٹی پروگرام کروا رہے ہیں، جس کے ذریعے لوگ موبائل فون پر کام کرکے پیسے کماسکیں گے۔
واضح رہے کہ گورنر سندھ نے برنس روڈ پر مشہور دھاگا کباب و نہاری سے سحری کی اور عوام میں گھل مل گئے، لوگوں نے بھی گورنر سندھ کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔
Comments are closed.