پیر5؍رمضان المبارک 1444ھ27؍مارچ 2023ء

لگتا ہے انہیں جلدی ہے مجھے لیڈر بنانے کی، حسان نیازی

چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے کہا ہے کہ لگتا ہے انہیں جلدی ہے مجھے لیڈر بنانے کی۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں حسان نیازی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے انہیں جلدی ہے کہ میں جلد سےجلد لیڈر بن جاؤں۔

انہوں نے کہا کہ میرا توکوئی منصوبہ نہیں تھا، میرا تو یہ تھا کہ زندگی انجوائے کریں گے۔

حسان نیازی نے مزید کہا کہ ساری جیلوں میں گئے ہیں، ہر طرف پی ٹی آئی کے کارکن بھرے ہوئے تھے۔

لاہور کی انساد دہشت گردی عدالت نے حسان نیازی کو کراچی لے جانے کےلیے 2 دن کا راہداری ریمانڈ دے دیا ہے۔

 بیرسٹر حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمات درج ہیں، اُن پر جمشید کوارٹر تھانے میں اشتعال انگیز تقریر کرنے پر شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.