اتوار 4؍رمضان المبارک 1444ھ26؍مارچ 2023ء

عمران خان کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے، ذرائع پی ٹی آئی لیگل ٹیم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔

ذرائع پی ٹی آئی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ عمران خان 5 مقدمات میں عبوری ضمانت کےلیے ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔

عمران خان جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کے مقدمات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر تھانہ سی ٹی ڈی، گولڑہ اور رمنا میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

ذرائع پی ٹی آئی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر کیسز میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی استدعا کی جائے گی۔

عمران خان آج اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ قانونی پہلوؤں پر مشاورت بھی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.