اتوار 4؍رمضان المبارک 1444ھ26؍مارچ 2023ء

عمران جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے سلیکٹ ہونا چاہتے ہیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے سلیکٹ ہونا چاہتے ہیں۔

لاہور میں ن لیگی لائرز ونگ کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ فوری الیکشن کا مطالبہ اسی لیے کیا جارہا ہے کہ اکتوبر میں نیا چیف جسٹس ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ ہماری عدلیہ آئین کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ الیکشن سے نہیں ڈرتی مگر الیکشن سے پہلے انصاف کے ترازو کے دونوں پلڑے برابر کرنے ہوں گے۔

ن لیگی چیف آرگنائزر نے مزید کہا کہ عمران خان نے اس بار سلیکشن کےلیے جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ ڈھونڈلی ہے جبکہ جنرل باجوہ کی باقیات بھی اب تک اسٹیبلشمنٹ میں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے فرار نہیں چاہتے مگر اس میں کچھ آئینی نکات ہیں، آج انتخابات ملتوی ہوئے تو انہیں آئین یاد آگیا جبکہ آئین تو قاسم سوری نے توڑا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ رات لاہور والوں نے حکومت کے فسطائی ہتھکنڈوں کو شکست دی۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ جنرل باجوہ نے بتایا کہ ججز بیگمات اور بچوں کے دباؤ میں فیصلے دیتے ہیں، نواز شریف کے ساتھ ناانصافی کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تو سنا تھا کہ قانون اندھا ہوتا ہے، جس دن پاناما کا فیصلہ ہوا عدالت میں ثاقب نثار، کھوسہ کے بچے بھی موجود تھے، ان ججوں کے بچوں کو پہلے سے پاناما فیصلے کا پتا تھا۔

ن لیگی چیف آرگنائزر نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا، ان کی باقیات عدلیہ میں موجود ہے یہ ان پر تکیہ کیے بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سیاست صرف تقرریوں اور سہولت کاروں کے اردگرد گھومتی ہے، جنرل باجوہ نےانٹرویو میں خود کہا کہ عمران خان خطرناک شخص ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم اقتدار میں سلیکٹ ہو کر نہیں ایلیکٹ ہو کر آئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم ڈرتے نہیں، پوچھتی ہوں کون ہے جو آج بھی عمران خان کو تحفظ دے رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہم نے جھوٹے مقدمات میں سو سے زیادہ پیشیاں بھگتیں، نواز شریف نے 200 سے زائد پیشیاں بھگتیں، ہم نے عدالتوں میں سرینڈر کیا۔

ن لیگی چیف آرگنائزر نے کہا کہ عمران خان عدالتوں میں پیش ہونے سے انکاری ہے، یہ شخص جب بھی عدالت گیا جتھے لے کر گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے گھروں پر حملے ہوئے، زمان پارک سے ریاست پر حملہ ہوا، پوچھتی ہوں آئین اور قانون کہاں سو رہا تھا؟

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ذہنی بیمار شخص ہے، جس نے ملک میں انتشار پھیلانے کےلیے دونوں اسمبلیاں توڑیں، پرویز الہٰی اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے پاکستان کے آئین، جمہوریت کو بچوں کا کھیل سمجھ رکھا ہے، پرویز الہٰی کہتے ہیں کہ فلاں بینچ میں کیس لگادیں۔

ن لیگی چیف آرگنائزر نے کہا کہ ان شااللّٰہ ہم الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے، پوچھتی ہوں پنجاب کا الیکشن ن لیگ جیت گئی تو کیا عمران خان قبول کرے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ کون گارنٹی دے گا کہ پنجاب میں ن لیگ جیت گئی تو عمران خان الیکشن کا نتیجہ مانے گا، کل پی ٹی آئی قائد کہہ سکتے ہیں کہ شہباز شریف نے مرکز میں بیٹھ کر دھاندلی کروائی۔

مریم نواز نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کی تحریک اور عدل کےلیے وکلاء نے اپنا کردار ادا کیا، آپ ہی کے جذبے سے عدلیہ بحالی تحریک چلی۔

انہوں نے کہا کہ جب میاں صاحب جی ٹی روڈ سے نکلے تو وکیلوں نے ساتھ دیا، وکلاء نے اس وقت نعرہ لگایا ’یہ جو کالا کوٹ ہے میاں تیرا ووٹ ہے‘۔

ن لیگی چیف آرگنائزر نے کہا کہ لائرز ونگ مسلم لیگ ن کا ہرآول دستہ ہے، قیادت کی سطح پر آپ کو وہ توجہ نہیں دی گئی جو آپ کا حق تھا، وکلا میرے اور پارٹی کے مدد گار ہو سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.