کراچی میں مزارِ قائد کے قریب کار پر فائرنگ سے ایک شخص کو زخمی کرنے والے ملزمان کے شہر سے فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق کار سوار نوجوان ڈکیتوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔
کار سوار کو گرومندر کے قریب لوٹنے کی کوشش کی گئی تھی، کار سوار نے موٹر سائیکل سوار ملزمان کا تعاقب کیا تو ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی۔
پولیس نے 2 مشکوک افراد کو حراست میں لیا جنہیں تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے، جن کے دوران ملزمان کے بیرونِ شہر فرار ہونے کے شواہد ملے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے جلد ہی ٹیم بیرونِ شہر روانہ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کار پر فائرنگ کا واقعہ جمعے کی شب نمائش چورنگی پر پیش آیا تھا۔
Comments are closed.