جمعہ 2؍رمضان المبارک 1444ھ24؍مارچ 2023ء

پاکستان معاشی اصلاحات پر عملدرآمد سے اعتماد بحال کرے: ڈائریکٹر آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزک کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کر کے اعتماد بحال کرے۔

نیوز کانفزنس میں آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو کئی چیلنجز درپیش ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی، پست شرحِ نمو اور زرِ مبادلہ کی ضرورت بڑے چیلنجز ہیں، سیلاب نے پاکستان کے معاشی مسائل مزید گمبھیر کیے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیگر مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے بھی مالی تعاون یقینی بنانا ہے، ان مالیاتی یقین دہانیوں کے بعد پاکستان کے ساتھ اگلا قدم اٹھا سکیں گے۔

جولی کوزک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام کے نویں جائزہ اجلاس پر آئی ایم ایف نے مذاکرات کیے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے مزید بتایا کہ پاکستان کے ساتھ نویں جائزہ اجلاس کے لیے اسٹاف لیول معاہدے پر بات چیت ہوئی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم حکومتِ پاکستان سے معاشی اصلاحات پر عمل درآمد چاہتے ہیں، پاکستان کو متاثرینِ سیلاب کی مدد کے لیے گنجائش دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.