جمعہ 2؍رمضان المبارک 1444ھ24؍مارچ 2023ء

جرمنی سے بھارت پہنچی پرواز میں دورانِ لینڈنگ ہنگامی صورتحال

جرمنی سے بھارتی شہر بنگلور پہنچی لفتھنسا ایئر کی پرواز میں لینڈنگ کے دوران ہنگامی صورتِ حال پیدا ہوگئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فرینکفرٹ ایئر پورٹ سے لفتھنسا ایئر کی کارگو پرواز ایل ایچ 8474 نے 23 مارچ کی رات مقامی وقت کے مطابق 10 بج کر 26 منٹ پر ٹیک آف کیا۔

بوئنگ 777 طیارہ بھارت کے بنگلور انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ اپروچ پر 11500 فٹ کی بلندی پر 700 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار پر تھا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول کو کاک پٹ سے ہنگامی صورتِ حال کے سگنل موصول ہوئے۔

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے لندن کے لیے روانہ ہونے والی برٹش ایئر ویز کی پرواز میں آگ لگنے کی اطلاع پر طیارے نے قریبی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تاہم طیارہ اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

تاہم طیارہ 10 منٹ بعد مقامی وقت کے مطابق دن 11 بج کر 6 منٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.