سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کے جمہوریت اور اصولوں کے تازہ بھاشن کے جواب میں فیض صاحب کا ایک شعر اُن کی نذرکرتا ہوں۔
شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں مریم نواز کے لیے فیض احمد فیض کا شعر نذر کیا ہے۔
انہوں نے فیض احمد فیض کا شعر مریم کے لیے لکھ دیا۔
ستم سکھلائے گا رسم وفا ایسے نہیں ہوتا
صنم دکھلائیں گے راہ خدا ایسے نہیں ہوتا
واضح رہے کہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم اصول قربان کردیں تو پورے پاکستان پر بھاری ہوسکتے ہیں، بھاری ہونا سب کو آتا ہے لیکن اصولوں پر چلنا سب سے اچھی بات ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کس کے کہنے پر دیے گئے ساری دنیا جانتی ہے، تابعداری اور اگر سیلیکٹ ہونا ہے تو عمران خان کی پیروی کرنی چاہیے، آپ کو باپ کے لوگوں نے باپ کے کہنے پر ووٹ دیا۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ آپ کو باپ کے لوگوں نے باپ کے کہنے پر ووٹ دیا، عوام دیکھ رہے ہیں کون کس کے ساتھ ہے، نظر آرہا ہے کس کے کہنے پر باپ ووٹ دے گا سنجرانی کے کہنے پر تو ووٹ نہیں پڑےگا؟
Comments are closed.