پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کے آپشنز پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں الیکشن کے التوا کے معاملے پر لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں اسد عمر، فواد چوہدری، فرخ حبیب، بیرسٹر علی ظفر نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی، میاں اسلم اقبال اور مسرت جمشید چیمہ بھی شریک تھیں۔
پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود اور سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کا الیکشن شیڈول واپس لے لیا۔ نئے الیکشن شیڈول کا اعلان 8 اکتوبر کی عام انتخابات کی تاریخ کے ساتھ ہوگا، جس کا باضابطہ حکم نامہ بھی گزشتہ روز جاری کیا تھا۔
Comments are closed.