اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ 15 روزہ نیلامی میں حکومت نے 1141 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کر دیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نیلامی میں 3 ماہ کے دوران 970 ارب روپے مالیت کے بلز بیچے گئے، جن کی کٹ آف ایلڈ 1 فیصد بڑھ کر 21.99 فیصد رہی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نیلامی میں 6 ماہ کے 18 ارب روپے مالیت کے بلز بیچے گئے، جن کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 114 بیسز پوائنٹس بڑھ کر 21.99 فیصد رہی۔
نیلامی میں 12 ماہ کے 152 ارب روپے مالیت کے بلز بھی بیچے گئے، ان بلز کی کٹ آف ایلڈ 50 بیسز پوائنٹس بڑھ کر 21.48 فیصد رہی۔
Comments are closed.