پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے یومِ پاکستان کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ ہمیں اس مقصد کی یاد دلاتا ہے جس کے لیے ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ آگے کا راستہ مشکل ہو سکتا ہے، لیکن ہم مل کر کامیاب ہونے کی طاقت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئیے اس مقصد کو مشن سمجھیں اور چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے ایک قوم کے طور پر کام کریں۔
واضح رہے کہ یومِ پاکستان آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
آج سے 83 سال پہلے قوم نے اپنے آپ سے جو وعدہ کیا تھا، آج اس کی تجدید کا دن ہے۔
اسلام آباد میں آج دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
Comments are closed.