
پنجاب حکومت نے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن (ڈی جی پی آر) کے 6 افسران کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی۔
چیف سیکریٹری پنجاب کی زیر صدارت صوبائی سلیکشن بورڈ ون کا اجلاس ہوا، جس میں ڈی جی پی آر کے 6 افسران کی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پی آر او رفیع اللّٰہ کی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی۔
جن افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دی گئی ان میں سہیل جنجوعہ، طارق جاوید، رحیم طلب، عقیل اشفاق اور محمد طاہر شامل ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.