جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

جیکب آباد میں اسکول کا گیٹ گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق

جیکب آباد میں سرکاری اسکول کی عمارت کا مرکزی گیٹ گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق قادر بخش منگریو میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کا مرکزی گیٹ گرنے سے 8 سالہ معراج ملبے تلے دب کر زخمی ہوگیا۔

بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اسکول کے قریب بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک اسکول کا مرکزی گیٹ گرنے سے واقعہ پیش آیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.