جمعرات یکم رمضان المبارک 1444ھ23؍مارچ2023 ء

لاہور، روٹی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ

لاہور میں سادہ روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

سادہ روٹی 15 روپے کے بجائے 20 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹا مہنگا ہونے کی وجہ سے روٹی کی قیمت بڑھانا پڑی۔

دوسری جانب مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بدھ کو بھی مختلف شہروں میں بے نظمی دیکھنے کو ملی، مہنگائی کے مارے عوام آٹے کے حصول کے لیے پریشان رہے۔

بہاولنگر منچن آباد میں فری آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ مچنے سے متعدد خواتین اور مرد پیروں تلے کچلے گئے جبکہ سرکاری عملہ بھی بھگدڑ کی زد میں آ گیا۔

بہاولپور میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران چھینا جھپٹی اور دھکم پیل سے 7 خواتین زخمی ہوئیں، جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

فیصل آباد میں مفت آٹے کے لیے لمبی لمبی قطاروں سے تنگ شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نان بائی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا جس میں روٹی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.