چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آئینی ادارہ ہے جسے آڈیو ٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جا رہا ہے۔
غلام محمود ڈوگر کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے یہ بات کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم صبر اور درگزر سے کام لے رہے ہیں مگر آئینی ادارے کا تحفظ کریں گے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آڈیو اور ویڈیو لیکس میں ہم پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے جاتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ان آڈیو ویڈیو کلپس میں کیا صداقت ہے؟ آئینی اداروں کو بدنام کرنے والے ان کلپس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
Comments are closed.