روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن پر تنقید کرنے والا موسیقار مبینہ طور پر ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ دیما نووا(Dima Nova) ایک پاپ گروپ کا بانی تھا جس کے گانے روس میں جنگ مخالف مظاہروں کے دوران ایک ترانے کے طور پر گائے جاتے تھے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیما نووا کے گانا یوکرین پر روسی حملے کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں اکثر گائے جاتے تھے۔
رپورٹس کے مطابق ڈیما نووا نے اس گانے میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مبینہ 1.3 ارب ڈالر کے گھر پر تنقید بھی کی تھی۔
روسی ویب سائٹ کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ روس میں ایک جمے ہوئے دریا کو عبور کرتے ہوئے انہیں حادثہ پیش آیا، حادثے کی جگہ پر موسیقار کا بھائی اور اس کے 2 دوست بھی موجود تھے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کی جگہ سے 2 افراد کو برف سے نکال کر ریسکیو کرلیا گیا۔
Comments are closed.