فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز (ایف جی ای آئی) ڈائریکٹوریٹ نے اپنے اسکولز اور کالجز کے 300 اساتذہ کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی ہے۔
ان ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، ترقی ملنے پر فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز کے تدریسی عملے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
اساتذہ نے ایف جی ای آئی ڈائریکٹوریٹ کی کوششوں کو سراہا ہے۔ ترقی پانے والوں میں 33 لیکچرارز ،235 تربیت یافتہ گریجویٹس اساتذہ (TGTs) اور 32 سینئر سبجیکٹ ٹیچرز (SSTs) شامل ہیں۔
Comments are closed.