کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مولانا صوفی عبد القیوم کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔
تفتیش کاروں کو کئی گھنٹے تلاش کے بعد قتل کی واردات میں استعمال ہونے والے اسلحے کی گولی کا خول مل گیا۔
تحقیقاتی حکام نے گلستان جوہر اور سچل کے علاقے میں دہشت گردوں کے سلیپر سیلز کی تلاش شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق پولیس سمیت تین مختلف ادارے قتل کی تحقیقات کررہے ہیں، مولانا عبدالقیوم پر حملے سے پہلے ریکی کے شواہد بھی ملے ہیں۔
تحقیقاتی حکام کے مطابق چند روز قبل قتل کیے گئے ماہر تعلیم سید خالد رضا اور مولانا عبدالقیوم پر حملے میں مماثلت ہے۔
حکام کے مطابق دونوں واقعات میں حملہ آوروں نے ہدف کو سر پر ایک ہی گولی ماری۔
تحقیقاتی حکام کے مطابق دہشت گردی کی دونوں وارداتوں میں ایک موٹر سائیکل پر دو ملزم شامل رہے ،دونوں وارداتوں کے ملزموں کےحلیوں میں بھی مماثلت ہے۔
Comments are closed.