چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میری زندگی کو خطرہ ہے اور حکومت کو اس کا علم ہے مگر اس کے باوجود حفاظت کا کوئی انتظام نہیں کیا۔
عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انتخابات سے روکنے کیلیے میرے خلاف 100 سے زائد مقدمات بنائے گئے، تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر درج کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوئے تو قتل کی سازش بنانے والوں کا محاسبہ کریں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کرنا ایک بھونڈا مذاق ہے، میں نے کبھی بھی پارٹی کارکنوں کو تشدد اور ہنگامہ آرائی پر نہیں اکسایا۔
ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں کسی جرم کا ارتکاب نہیں کیا، توشہ خانہ کیس اس لئے بنایا گیا کیونکہ میں مخالفین کیلیے خطرہ بن چکا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ مقدمات کا سامنا کرنے کیلیے ماسوائے ایک تمام عدالتوں میں پیش ہوا، سیکیورٹی خدشات کے سبب ایک عدالت میں پیش ہونے سے قاصر رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یقین ہے کہ عدالت کی جانب سے مجھے بری کر دیا جائے گا۔
Comments are closed.