وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر بیان کی وضاحت کردی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ایٹمی پروگرام ہمارے قومی مفادات کے مطابق ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کی وجوہات پر میرا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ایٹمی پروگرام میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت کی گنجائش نہیں، میرے بیان کا آئی ایم ایف کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف یا کسی ملک نے ہمارے ایٹمی پروگرام پر کوئی شرط نہیں لگائی، آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ہے، ہم آئی ایم ایف کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
Comments are closed.