وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کا بیان قابل مذمت اور لاقانونیت کی انتہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کے ٹوئٹ پر قانونی کارروائی کریں گے، پی ٹی آئی رہنما کا بیان قانونی کارروائی کےلیے ایف آئی اے کو بھجوادیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پولیس افسران کے خلاف جھوٹ بول کر عوام کو اُکسانا جرم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پولیس سمیت اداروں کے خلاف پراپیگنڈے اور جعلی وڈیوز پر آپریشن کلین اپ کریں گے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ فرض شناس افسران اور پولیس کے خلاف دہشت پھیلانا اور عوام کو بھڑکانا جرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ ریاست کے خلاف کھل کر سامنے آچکے ہیں، انجام کو پہنچائیں گے۔
Comments are closed.