اتوار 26؍شعبان المعظم 1444ھ19؍مارچ 2023ء

خیبر: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا بموں سے حملہ

خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں میری خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔

خیبر پولیس کے مطابق حملے میں چوکی پر دستی بم بھی پھینکے گئے، جس کے نتیجے میں ایک کار کو آگ لگ گئی۔

خیبر پولیس نے بتایا ہے کہ حملہ گزشتہ رات گئے کیا گیا، جس کے دوران جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔

بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جسے پولیس نے پسپا کر دیا۔

خیبر پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.