اتوار 26؍شعبان المعظم 1444ھ19؍مارچ 2023ء

احمد پور شرقیہ: 2 نوجوان گٹر میں گر کر جاں بحق

پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں 2 نوجوان سیوریج لائن کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گئے، دونوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق احمد پور شرقیہ کے علاقے منیر شہید چوک میں رات گئے 2 نوجوان گرین بیلٹ پر چہل قدمی کر رہے تھے کہ ایک نوجوان سیوریج لائن کے کھلے مین ہول میں گر گیا۔

دوسرا نوجوان دوست کو بچاتے ہوئے خود بھی مین ہول میں گر گیا۔

چند مہینے پہلے بھی ایک بچہ اسی گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا تھا۔

ریسکیو ورکرز نے کئی گھنٹے کے آپریشن کے بعد دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دی ہیں۔

جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 18 سالہ کلیم اللّٰہ اور 17 سالہ اویس کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق تحصیل یزمان سے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.