ہفتہ 25؍شعبان المعظم 1444ھ18؍مارچ 2023ء

اسلام آباد پولیس اور عمران خان کی سیکیورٹی کے درمیان ڈیڈ لاک

سیکیورٹی کے معاملے پر اسلام آباد پولیس اور عمران خان کی سیکیورٹی کے درمیان ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی سیکیورٹی کو غیر مسلح رہنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب اس ہدایت پر عمران خان کی سیکیورٹی نے اسلام آباد پولیس کو صاف انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں دیگر افراد کا عدالت میں داخلہ ایڈمنسٹریٹو جج کی اجازت سے مشروط ہوگا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے وکلا امجد پرویز، نواز چوہدری، حمزہ الطاف اور گلزار احمد کے نام فہرست میں موجود ہیں۔

سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد کیلئے زمان پارک سے روانہ ہوگئے۔

جوڈیشل کمپلیکس جانے والوں میں عمران خان کے علاوہ 13 افراد کے نام فہرست میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق عدالت میں وکلا خواجہ محمد حارث، بیرسٹر گوہر خان اور شیر افضل مروت پیش ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے 6 افراد کے نام دیے گئے ہیں جن میں شبلی فراز، شہزاد وسیم، اسد قیصر، عامر کیانی، پرویز خٹک اور محمود خان شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.