پیر 27؍شعبان المعظم 1444ھ20؍مارچ 2023ء

جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی، عمران خان کیساتھ جانے والے رہنماؤں کی لسٹ میں تبدیلی

جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئر مین عمران خان کے ساتھ جانے والے رہنماؤں کی لسٹ میں تبدیلی کر دی گئی۔

عمران خان کے ساتھ عدالت جانے والے رہنماؤں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 14 کر دی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، شبلی فراز، عمر ایوب، فواد چوہدری، مراد سعید، عامر کیانی، پرویز خٹک اور اسد قیصر  عمران خان کے ساتھ عدالت جائیں گے۔

اس کے علاوہ عاطف خان، محمود خان، شاہ فرمان، وسیم شہزاد، علی نواز اعوان اور راجہ خرم شہزاد کو بھی عدالت میں جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس کے عملے کو داخلے کی اجازت انٹری گیٹ پر کارڈ دکھائے بغیر نہیں ملے گی جبکہ دیگر افراد کا داخلہ ایڈمنسٹریٹیو جج کی اجازت سے مشروط ہو گا۔

سیکیورٹی کے معاملے پر اسلام آباد پولیس اور عمران خان کی سیکیورٹی کے درمیان ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا۔

عمران خان کی حفاظت کے لیے کلوز پروٹیکشن ٹیم کے اہلکاروں کے نام شامل نہیں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے وکلاء امجد پرویز، نواز چوہدری، حمزہ الطاف اور گلزار احمد جبکہ عمران خان کے وکلاء خواجہ محمد حارث، بیرسٹر گوہر خان اور شیر افضل مروت پیش ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.