عراق کے سابق صدر صدام حسین کی قیمتی اور پُرتعیش کشتی جس پر وہ کبھی سوار نہ ہوسکے وہ اب بھی دریا میں موجود ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ’المنصور‘ نامی لگژری کشتی عراق کے شہر بسرہ میں موجود ہے جو مقامی مچھیروں کے لیے اب تفریح کی جگہ بن گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ کشتی 1980 میں بنائی گئی تھی اور اسے صدام حسین کی طاقت اور دولت کی علامت سمجھا جاتا تھا تاہم اب اس کے زنگ آلود ملبے پر مقامی مچھیرے چائے پیتے ہیں اور تفریح کرتے ہیں۔
مقامی مچھیرے حسین صباہی نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ کشتی سابق صدر کی ملکیت تھی تو کوئی اس کے قریب نہیں آتا تھا، مجھے یقین نہیں آتا کہ یہ صدام حسین کی ہے، اب میں اس پر چلتا پھرتا ہوں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس کشتی کو امریکی افواج نے بھی نشانہ بنایا تھا، اس کے علاوہ ہنگاموں کے دوران اس میں لگے فانوس اور فرنیچر سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اس کشتی میں 200 مہمانوں کے رکنے کی گنجائش ہے اور اس میں ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق صدام حسین کی ملکیت میں 3 کشتیاں ہیں جس میں سے ایک کو بصرہ میں ہوٹل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.