جمعہ 24؍شعبان المعظم 1444ھ17؍مارچ 2023ء

آئے دن جرائم بڑھ رہے ہیں، پولیس کو وسائل کی بھی کمی کا سامنا ہے، آئی جی سندھ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ آئے دن جرائم بڑھ رہے ہیں، پولیس کو وسائل کی بھی کمی کا سامنا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے غلام نبی میمن نے کہا کہ پولیس کے وسائل کو بڑھانا ہوگا، کوشش ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےحکومت کو اپنی سفارشات ارسال کی ہیں، اپنی ٹریننگ اور بھرتیوں کے عمل کو بہتر بنایا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقےمیں ناکہ بندی کرکےتلاش شروع کردی گئی ہے، مغویوں کو جلد بازیاب کروالیا جائے گا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ عدالت نے انویسٹی گیشن بہتر بنانے اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ عدالت نے پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.