
آئندہ چند ماہ میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے، جولائی سے فروری تک مہنگائی کی شرح 8.3 فیصد رہی، آئندہ مہینوں میں 9.5 فیصد تک بڑھنے کی توقع ظاہر کردی گئی۔
8 ماہ میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 77.7 فیصد کمی ہوئی، جولائی سے جنوری تک بجٹ خسارہ 1390 ارب روپے رہا۔
کپاس کی پیداوار میں کمی سے زرعی اہداف متاثر ہونے کا خدشہ ہے، بارشوں سے گندم کی فصل کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ میں معاشی شرح نمو میں اضافے اور ایف بی آر کا ہدف پورا ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
Comments are closed.