وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عدالت کے حکم پر عمران خان کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان گرفتاری سے بچنے کےلیے چوہے کی طرح چھپ کر بل میں بیٹھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فریال تالپور، مریم نواز سمیت کئی رہنماؤں کی ضمانتیں منسوخ ہوئی تھیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ انتقامی سیاست کا سامنا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں سے ایک پاکستان کا مطالبہ کر رہے ہیں، دو نہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کے انتخابات کرانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔
Comments are closed.