پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور ماہر قانون اعتراز احسن نے کہا ہے کہ آج عمران خان پر حملہ ہو رہا ہے کل نواز شریف پر چڑھائی ہوگی۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اعتراز احسن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا امکان مسترد کردیا۔
انہوں نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ کیا بات کرتے ہو؟ میں نے پی ٹی آئی میں کیوں شامل ہونا ہے؟
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ میں کسی کی حمایت نہیں کرتا، ملک میں آئین کی کوئی پاسداری نہیں ہو رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، مریم نواز اور ثناء اللّٰہ نہیں چاہتے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن ہوں۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ آج عمران خان پر حملہ ہو رہا ہے کل کو نواز شریف پر چڑھائی ہوگی، اُس وقت میں ن لیگی قائد کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔
Comments are closed.