لاہور کی سیشن عدالت نے پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ ہلاکت کیس میں غلط بیانی کے مقدمہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ31 مارچ تک ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار نہ کیا جائے۔
عدالت نے یاسمین راشد کو مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے اور1 لاکھ کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج کنیز فاطمہ نے یاسمین راشد کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست پر سماعت کی۔
سابق صوبائی وزیر نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے مقدمہ میں بلاجواز نامزد کیا۔
انہوں نے استدعا کی کہ گرفتاری کا خدشہ ہے، شامل تفتیش ہونے کیلئے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔
یاسمین راشد نے مزید کہا کہ کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت قبل از گرفتاری بھی دی جائے۔
Comments are closed.