آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن ڈالر نے ایک بار پھر پرواز بھری ہے جبکہ روپے کی قدر میں کمی آئی ہے۔
آج صبح انٹر بینک میں ڈالر 23 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
ڈالر انٹر بینک میں 23 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 281 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 391 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 185 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 793 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.