جمعرات 23؍شعبان المعظم 1444ھ16؍مارچ 2023ء

پی ٹی آئی نے آج لاہور میں ہونے والی ریلی ملتوی کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج لاہور میں ہونے والی ریلی ملتوی کر دی۔

پی ٹی آئی نے کل تک کے لیے انتخابی ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ میری ابھی عمران خان کے ساتھ بات ہوئی ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ ریلی کل یا بعد میں بھی ہو سکتی ہے، ہم پرامن انتخابات چاہتے ہیں، ارباب اختیار شہر کے راستےکھول دیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف نے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کو کالعدم قرار دینے کی درخواست الیکشن کمیش میں جمع کرا دی۔

دوسری جانب لاہور پولیس نے زمان پارک جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے اس سے پہلے بدھ کے روز بھی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا جب کارکنوں اور پولیس کا ٹکراؤ ہوا تھا، اسی دوران تحریک انصاف کے کارکن ظل شاہ کی ہلاکت بھی ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.