پاکستان سپر لیگ میں 24 گھنٹوں میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ بنانے والے عثمان خان نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کے پاؤں کے برابر بھی نہیں ہوں۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ سنچری بناؤں گا۔
عثمان خان کا مزید کہنا ہے کہ ابھی کی کرکٹ میں محمد رضوان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس وقت محمد رضوان میرے آئیڈیل ہیں کیونکہ اس وقت ان سے اچھا کوئی نہیں۔
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 28 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے عثمان خان نے 36 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔
Comments are closed.