پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ارسلان تاج کی والدہ نے کہا ہے کہ ارسلان کو کہاں لے کر گئے ہیں کچھ نہیں پتہ۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ارسلان تاج کی والدہ نے بتایا کہ بغیر وارنٹ کے پولیس نے ہمارے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے ساتھ کوئی خاتون اہلکار بھی نہیں تھی۔
انہوں بتایا کہ پولیس نے ہمارے گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی ہے، 20 سے 25 لوگ تھے جنہوں نے ارسلان کو اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے ارسلان تاج کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کراچی کے مطابق ارسلان تاج کو ان کی کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے ترجمان کے مطابق ارسلان تاج کو سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا ہے۔
Comments are closed.