جمعرات 16؍شعبان المعظم 1444ھ9؍مارچ 2023ء

دو دن سے اسلام آباد میں ہوں، لاہور میں مجھ پر پرچہ کٹ گیا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں دودن سےاسلام آباد میں ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ اسلام آباد میں عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے پٹیشن دائر کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے پٹیشن کی سماعت آج ہوگی۔

فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ حالت یہ ہے کہ مجھ پرلاہورمیں توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کا پرچہ کٹ گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ اندازہ لگائیں کیسے کیسے لوگ محسن نقوی نے لاہور میں لگائے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.