جماعت اسلامی شعبہ خواتین کے زیرِ اہتمام لاہور میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی۔
اس موقع پر جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی انچارج سمیعہ راحیل قاضی کا کہنا تھا کہ ریلی کا مقصد مظلوم خواتین کو اپنے حقوق کی پہچان دلانا ہے۔
جماعت اسلامی خواتین ونگ کی استنبول چوک سے شروع ہونے والی ریلی کچہری روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
اس موقع پر خواتین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر "مضبوط خاندان، محفوظ عورت، مستحکم معاشرہ” کے نعرے درج تھے۔
ریلی کی قیادت جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی انچارج سمیعہ راحیل قاضی اور عظمیٰ عمران نے کی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ وہ آج کا دن بلوچستان اور سندھ سمیت دیگر سیلاب زدہ علاقوں کی مظلوم خواتین کے نام کر رہے ہیں۔
Comments are closed.