برفباری کے سبب برطانیہ کے برسٹل ایئرپورٹ پر پروازیں معطل ہوگئیں۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برسٹل ایئرپورٹ پر پروازیں صبح 11 بجے تک معطل رہیں گی۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برسٹل ایئرپورٹ کے رن وے سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی انگلینڈ میں سمرسٹ کے مقام پر شدید برفباری کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہے۔ ہیتھرو، گیٹ وک اور لندن سٹی ایئرپورٹ پر بھی پروازوں کا نظام متاثر ہوا ہے اور مسافروں کو ایئرپورٹ جانے سے قبل پرواز کا شیڈول چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعرات تک جنوبی و مشرقی انگلینڈ کےلیے یلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ جنوبی ویلز، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کیلئے یلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔
گزشتہ رات ہائی لینڈ میں کنبرس کے مقام پر درجہ حرارت منفی 15.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ 2010 کے بعد مارچ کے مہینے کی سرد ترین رات تھی۔ جنوبی ویلز میں برفباری کے سبب 100 سے زائد اسکول بند کر دیےگئے۔
Comments are closed.