ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

پی ٹی آئی کا لاہور میں عدلیہ بچاؤ ریلی ختم کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج لاہور میں عدلیہ بچاؤ ریلی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

 پی ٹی آئی قیادت نے کارکنوں کو گھروں کو واپس جانے کی ہدایت کردی۔

پولیس نے راستہ بند کرنے کیلئے کینال روڈ پر ٹریلر کھڑا کیا تھا، جس کے پی ٹی آئی کارکنوں نے شیشے توڑ دیے۔

تحریک انصاف رہنماؤں نے مؤقف دیا کہ وہ حکومت کو انتشار پھیلانے کا موقع دینا نہیں چاہتے۔

زمان پارک لاہور میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں آنکھ مچولی چلتی رہی۔

کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، جواب میں پولیس نے  لاٹھی چارج اور شیلنگ کا استعمال کیا، کئی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آج لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک ایجنڈے کے تحت تحریک انصاف کی لیڈرشپ پر جعلی پرچے کروائے جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.