
تین متنازع زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسانوں کے احتجاج کو چار ماہ مکمل ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کسان یونین کی اپیل پر آج بھارت بند کے تحت احتجاج کیا جارہا ہے، 12 گھنٹے جاری رہنے والے احتجاج کے تحت کسانوں نے 31 مقامات پر دھرنا دیا۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ دھرنے کے باعث بھارت میں 32 مقامات پر ٹرین سروس متاثر ہوئیں جس کی وجہ سے متعدد ٹرینیں منسوخ ہوگئیں۔
بھارتی کسانوں کا کہنا ہے کہ بھارت بند کے تحت آج ملک بھر میں سبزیوں اور دودھ کی فراہمی منقطع رہے گی۔
واضح رہے کہ بھارتی کسان گزشتہ سال 26 نومبر سے دلی کے بارڈرز پر دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔
Comments are closed.